اسپیکر کا زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

شہبازشریف ،خواجہ آصف ،خورشیدشاہ اورعلی وزیر مختلف مقدمات میں زیر حراست ہیں۔

               
February 14, 2021 · اہم خبریں, قومی
ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کہ شہبازشریف ،خواجہ آصف ،خورشیدشاہ اورعلی وزیر مختلف مقدمات میں زیر حراست ہیں ،تین مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ الیکشن کیلیے پولنگ ہو گی ،دو مارچ کی شام تک زیرحراست ارکان کو اسلام آباد پہنچادیا جائےگا۔