حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد 16 فروری سے پٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 75 پیسے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرانے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی پر تیارکی ہے جس میں پٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے، اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21روپے چار پیسے اور ڈیزل پر موجودہ پٹرولیم لیوی 22 روپے گیارہ پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔