وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن کوحلوہ کھلانے کی بات کی لیکن اب موسم بدل گیاہے،مولانافضل الرحمن کوحلوہ کھلانے کی بات واپس لیتاہوں، موسم بدل گیاپی ڈی ایم بھی اپنے معاملات پرسوچے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 3مارچ کوسینیٹ الیکشن ہورہے ہیں،جس اسمبلی کوگالیاں دیتے ہیں اسی اسمبلی کیلیے ووٹ مانگتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جولوگ فوج کوگالیاں دیتے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے،پاک افواج ملک کیلیے قربانیاں دے رہی ہیں،وہ لوگ انتشارپھیلارہے ہیں جوپاکستان بنانے کےخلاف تھے،انہوں نے کہاکہ وہ مسلم لیگی نہیں جوپاک فوج کےخلاف بات کرتے ہیں،بھارت کے مسلمان آج قائداعظم کویادکررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ دھرنابہت مشکل کام ہے،ہمارا126دن دھرنے کاتجربہ ہے،قانون کے دائرے میں رہ کرلانگ مارچ کریں آپ کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ الیکشن اوپن ہویاسیکرٹ ،بکنے والے بک جاتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری اوربلاول میری بات سمجھتے ہیں،اگرپی ڈی ایم نے قانون کے دائرے میں آناہے تو 10 بارآئے،پی ڈی ایم کوکہتاہوں قانون کے دائرے میں یہاں آئے توکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
شیخ رشید کاکہناتھاکہ کوروناکی وجہ سے بھارت کی صنعت تباہ ہوگئی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت ترقی کررہی ہے،پاکستانی سفارتخانوں میں3سال سے زائدملازمت کرنے والوں کوواپس بلارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اسلام آبادبدمعاشوں کاشہرنہیں،تمام ناکے ختم کردیئے ہیں،اسلام آبادمیں33میں30ناکے ختم کردیئے،باقی3بھی جلدختم کردیں گے،اسلام آبادمیں آنے والے دنوں میں ماڈرن پولیس نظرآئے گی۔