رکن قومی اسمبلی شکور شاد پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے

فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا تو میں پارٹی چھوڑ دونگا۔ شکور شاد

               
February 15, 2021 · اہم خبریں, قومی
سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔فائل فوٹو

سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی شکور شاد پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔انہوں نے وزیرا عظم عمران خان سے بڑا مطا لبہ کردیاکہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملا تو پا رٹی چھو ڑ دوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شکور شاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےلیے میری خدمات کا صلہ نہیں مل سکا ،پارٹی کا رکنوں کو چھو ڑکروڈیروں اورمنظورنظرشخصیات کو نوا زا جا رہا ہے۔ فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا تو میں پارٹی چھوڑ دونگااور سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔