وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی ہیں، آنسو گیس کے شیل کافی عرصے سے بیکار پڑے تھے تو تھوڑی ٹیسٹنگ کرلی، اور بھی ہیں ہمارے پاس پڑے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج پر تھوڑی بہت آنسو گیس بھی استعمال کرلی۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں سرکاری ملازمین پر زائد المیعاد گیس شیلنگ ٹیسٹنگ کے لیےکی،ملک کی وزارت داخلہ ایک بے حس شخص کے سپرد کر دی گئی ہے، یہ بے شرمی بے حسی نہیں تو کیا ہے؟ آپ کی ایکسپائرڈ گیس شیلنگ سے ایک پولیس اہلکار چل بسا،کیا آپ اس سپاہی کی شہادت کے ذمہ دار نہیں؟
وفاقی وزیرکے اس بیان پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیخ رشید کو بے حس قرار دیا ہے۔