65 سال اورزائدعمرکے شہریوں کیلیے انسدادکوروناویکسین کی رجسٹریشن کاآغاز کردیا گیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ 65 سال اوراس سے زائدعمرکے شہری رجسٹریشن کراسکتے ہیں،بزرگ شہری رجسٹریشن کیلیے شناختی کارڈنمبر 1166 پربھیجیں،اسدعمر کاکہناہے کہ 65 سال اورزائدعمرکے شہریوں کوویکسین مارچ سے لگناشروع ہوگی۔
Pleased to announce that registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above. Just write down ur CNIC number and send message on 1166. Inshallah vaccinations for this age group will start in march
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2021
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی جس کے بعد مرحلہ وار دیگر شہریوں کی ویکیسینیشن کی باری آئے گی۔