فائل فوٹو
فائل فوٹو

روحانی نسخے۔مشکلات کا حل

شر شیطان سے بچاؤ
جو کوئی یہ چاہے کہ اس کا ایمان سلامت رہے اور شیطان اس کے ایمان پر نقب نہ لگا سکے اور وہ شرشیطان سے بچا رہے تو وہ یہ عمل کرے۔
ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورئہ کافرون پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو ایمان کی سلامتی رہے گی اور اپنا ایمان سلامت لے کر اس دنیا سے رخصت ہوگا۔
جنت عطا ہو
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ قبر و حشر میں اس کے لیے آسانی پیدا ہو اور آخرت میں اسے خدا پاک جنت عطا فرمائے تو وہ یہ عمل کرے۔
روزانہ ہر نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھ کر حق تعالیٰ سے دعا مانگے تو رب تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دے گا، بشرطیکہ اس پر کوئی قرض نہ ہو۔
اور اگر رات کو سونے سے پہلے با وضو حالت میں قبلہ رخ لیٹ کر دو سو مرتبہ اخلاص پڑھنے کا معمول بنالے تو بفضل باری تعالیٰ قیامت کے دن اس کو داہنی کروٹ پر ہی جنت نصیب ہوگی اور وہ جنت میں داخل ہوگا۔
جانور اپنے بچے پر ظلم کرے
اگر کوئی گائے یا بکری اپنے بچھڑے پر ظلم کرے، اس کو مارے، دودھ بھی نہ پلائے، اسی طرح اگر اونٹنی بھی کرے اور جس کی وجہ سے بچے کی جان کو خطرہ ہوتو یہ عمل کریں۔
باوضو حالت میں پہلے ایک بار سورئہ فاتحہ، سورئہ اخلاص، سورئہ فلق، سورئہ ناس پڑھے۔ پھر اپنی مٹھی میں پاک صاف مٹی لے کر اس پر سات مرتبہ سورئہ فاتحہ ایک مرتبہ سورئہ اخلاص ایک مرتبہ سورئہ فلق اور ایک مرتبہ سورئہ ناس پڑھ کر دم کرے اور یہ مٹی جانور کے نتھنوں اور آنکھوں اور سینے کی طرف پھینک دے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔