وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ارکان کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں سرپرائز ضرور ملےگا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر سرپرائز ملتا ہے تو وزیراعلیٰ سندھ کا کیا قصور، لیکن مراد علی شاہ نے 10 نشستیں لینےکا بیان بالکل نہیں دیا۔
وزیر بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ پیراشوٹر ، سرمایہ دار کو ٹکٹ دیں گے تو اختلافات جنم لیتے ہیں، سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے سینیئر ارکان نے جو خط لکھے انہیں دیکھ لیں۔