کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 47 اموات اورگزشتہ24گھنٹے کے دوران 958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 333 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 25 ہزار 997 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 383 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 995، اسلام ا?باد میں 486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور ا?زاد کشمیر میں 281 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 688، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 990، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، بلوچستان میں 18 ہزار 942، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 487 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔