سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سینیٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں ،26ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیرالتوا ہے،آئینی ترمیم کی ناکامی پر حکومت نے اپنا موقف تبدیل کیا،حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلیے دائرکیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس واپس بھجوادے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سینیٹ انتخانات آئین کے مطابق ہونے چاہیئیں۔ واضع رہے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔