اداکارہ ریما نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی
کورونا ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں۔ریما
اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی تھی۔فائل فوٹو
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔
امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کے بعد اداکارہ ریما نے لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین سے نہ گھبرائیں۔
ریما نے لوگوں کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی تھی۔