آرمی چیف نے مشق کے اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف کی۔فائل فوٹو
 آرمی چیف نے مشق کے اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف کی۔فائل فوٹو

آرمی چیف تھر کے علاقے چھور میں مشقوں کا معائنہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تھر کے علاقے چھور میں ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے علاقے میں جاری فوجی مشق ’جدار الحدید‘ کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشق کے اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف کی،اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں فارمیشنز کی صحرا میں آپریشنل تیاریوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مشق میں شریک فوجی جوان گزشتہ دو ہفتوں سے سخت ماحول میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔