پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے فریدرحمان نے یوسف رضاگیلانی پرحقائق چھپانے کاالزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ یوسف رضاگیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزایافتہ ہونے کاذکرنہیں کیا۔
یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62 کے معیارپرپورانہیں اترتے،یوسف رضاگیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔