فائل فوٹو
فائل فوٹو

روحانی نسخے اور مشکلات کا حل

اعصابی درد دور کرنا
جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد سے شفا حاصل کرنے کیلیے اکہتر مرتبہ آیت الکرسی پڑھے۔ اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور جس مقام پر درد ہے، وہاں پر دم کرے۔بفضل باری تعالیٰ آیت الکرسی کی برکت سے آرام آجائے گا۔ رب تعالیٰ شفائے کاملہ سے نوازے گا۔ تین یوم تک بلاناغہ یہ عمل کرے، اگر تین دن تک آرام نہ آئے تو سات یوم برابر دم کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو درد میں افاقہ ہو جائے گا۔
مہم و سفر کامیاب ہو
اگر کوئی کسی مہم پر جانے کا ارادہ رکھتا ہو اور کوئی خوف و خطرہ محسوس کرتا ہو۔ راستے کی رکاوٹوں کا خطرہ درپیش ہو، غرضیکہ جو بھی خوف ذہن پر سوار ہو، اس کو مٹانے اور مہم میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بکثرت آیت الکرسی پڑھے۔حق تعالیٰ نے چاہا تو بخیر وعافیت مہم سر ہوگی اور راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ رب تعالیٰ کی مدد شامل حامل ہو جائے گی۔
برائے جائز محبت
جو کوئی یہ چاہتا ہو دوسرے کے دل میں اس کی جائز محبت و الفت پیدا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ اکتالیس مرتبہ آیت الکرسی پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور کسی میٹھی چیز پر دم کرکے مطلوب کو کھلا دے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دل میں طالب کی محبت پیدا ہو جائے گی اور اس کا دل طالب کی طرف مائل ہوگا۔ یہ عمل نیک اور جائزہ مقصد کیلئے کرنے کی اجازت ہے، ورنہ سخت نقصان ہوگا۔
زوجین کی ناچاقی کیلیے
اگر میاں بیوی کے مابین ناچاقی ہو تو مندرجہ بالا عمل کے ذریعے اسے محبت میں بدلا جاسکتا ہے یا پھر دو بھائی آپس میں خفا ہوں تو ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت پیدا کرنے کی غرض سے عمل کیا جاسکتا ہے اس مقصد کیلیے مجرب و آزمودہ عمل ہے۔