خواجہ آصف کو آنکھوں میں تکلیف کے باعث جیل سے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز معائنہ کر رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کو آنکھوں میں شدید تکلیف کی تھی جس کے باعث جیل کے ڈاکٹروں نے انہیں چیک کیا اور پھر ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ہسپتال میں ن لیگی رہنما کا پہلے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد ممکنہ طور پران کا آنکھوں کا آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے ۔
سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے ، جس کے ضروری ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام تک خواجہ آصف کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پرکل آپریشن کافیصلہ کیا جائے گا، خواجہ آصف صحت مند ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔