مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کی ’’میک ان پاکستان‘‘ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوچکے ہیں۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود بڑی صنعتوں کی پیداوار 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.16 فیصد اضافہ ہوا۔
مشیر تجارت نے مزید کہا کہ صنعتی پیداوار سے ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔