آئین کی واضح شق ہوتے ہوئے نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا بہت بڑا المیہ ہوگا، مریم

دعا اور امید ہے ایک فرد کی خواہش پر ایک جماعت کو ریلیف دینے اور حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلیے پوری عدلیہ کی ساکھ کو داؤپر نہیں لگایا جائے گا، رہنما ن لیگ

               
February 16, 2021 · اہم خبریں, قومی
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئین کی واضح شق ہوتے ہوئے نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک، قوم اور خود عدلیہ کیلئے بہت بڑا المیہ ہوگا۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ دعا اور امید ہے ایک فرد کی خواہش پر ایک جماعت کو ریلیف دینے اور حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے پوری عدلیہ کی ساکھ کو داؤپر نہیں لگایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی واضح شق ہوتے ہوئے نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک، قوم اور خود عدلیہ کیلئے بہت بڑا المیہ ہوگا۔