غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا سیدعزیز اللہ آغا 8 ہزار 742 سے زائد ووٹ لیکر پہلے، بی اے پی کے عصمت ترین4 ہزار 876 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا سیدعزیز اللہ آغا 8 ہزار 742 سے زائد ووٹ لیکر پہلے، بی اے پی کے عصمت ترین4 ہزار 876 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

بلوچستان، ضمنی الیکشن میں جے یو آئی امیدوار کامیاب

بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے اور جعلی شناختی استعمال کرنے واقعات بھی رونما ہوئے۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری میں ضمنی الیکشن میں جمیعت علماء اسلام نے کامیابی حاصل کر لی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا سیدعزیز اللہ آغا 8 ہزار 742 سے زائد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے امیدوار عصمت ترین نے 4 ہزار 876 سے زائد ووٹ حاصل کیے۔
پولنگ کے دوران شاہی کوٹ کے علاقے میں آزاد امیدواروں کے کارکن لڑ پڑے جبکہ کربلا کے علاقے میں قائم آر ایچ سی کے پولنگ اسٹٰشن میں خواتین سے جعلی شناختی کارڈ برآمد ہونے پر بدنظمی پیدا ہوئی اور پولنگ کا عمل تیس منٹ تک رکا رہا۔ ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹٰی کے لئے 800 اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔