خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ميں خود کش حملہ آور اور پوليس کے درميان مقابلہ ہوا۔ فائرنگ سے دہشت گرد زخمی ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا ليا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی کہ خود کش حملہ آور موجود ہے۔ پوليس موقع پر پہنچی تو دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوا اور کچھ دیر میں خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کیا۔ اس دوران ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش حملہ آور نے پانچ کلو بارود کی جیکٹ پہن رکھی تھی جس میں سات سے آٹھ کلو بال بیرنگ اور فاسفورس تھا۔