جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو
جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو

حلیم عادل و دیگر ملزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران گرفتارکیے گئےپی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اوردیگرملزمان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگرملزمان کو پیش کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس نہیں بنتا، ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو جمعے کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔