3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، ٹیکساس،کینٹکی اور الاباما سمیت 7ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، ٹیکساس،کینٹکی اور الاباما سمیت 7ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

امریکا کا 73 فیصد حصہ شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگیا،26 افراد ہلاک

شدید برفانی طوفان نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے اور ملک کا 73 فیصد حصہ برف باری سے متاثر ہے۔
برفانی طوفان کے باعث امریکی ریاستوں ٹیکساس،کینٹکی اور الاباما سمیت 7ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
20 شہروں میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں ہفتے مزید ریکارڈ ٹوٹنےکا امکان ہے۔
16 امریکی ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور صرف ٹیکساس میں48 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں، ملک میں برفباری سے پائپ لائنیں جم گئیں اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
برفانی طوفان کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 26 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خراب موسم اور رن وے کی صورت حال کے باعث امریکا میں 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے ۔