کراچی: سندھ پولیس میں کورونا وائرس کے مزید 126 مثبت کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کورونا سے متاثر پولیس افسران و اہل کاروں کی مجموعی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا وائرسے کے 126 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افسران و اہل کاروں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 13 ہوگئی جبکہ کورونا وبا میں فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران و اہل کار شہید ہوئے۔
ترجمان کے مطابق زیر علاج افسران و اہل کاروں کی تعداد 449 ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 5 ہزار 640 افسران و اہل کار صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ اہل کاروں کا مکمل طور خیال رکھا جا رہا ہے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔