الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی فوری طلبی کا حکم جاری کردیا۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ وہ نام لے کر بتا سکتے ہیں کہ اسلام آباد میں کچھ لوگ پیسوں کے بیگ لے کر پھر رہے ہیں جو سینٹ الیکشن میں استعمال ہو ں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ ادائیگیوں کا طریقہ کار بدل چکا ہے، اب ہنڈی کے ذریعے دبئی میں بھی ادائیگیاں ہورہی ہیں، دبئی کی ادائیگیوں کا ریٹ بھی زیادہ ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس بیان کا نوٹس لیا ہے اور اٹارنی جنرل کی فوری طلبی کا حکم جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو بتائیں کہ کون لوگ اسلام آباد میں پیسوں کا بیگ لے کر پھر رہےہیں۔