سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو
سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے، ریٹرننگ افسر نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات پرپی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیے، یوسف رضاگیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلیے اہل قراردے دیے گئے،ریٹرننگ افسرظفراقبال نے فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاتھاکہ نیب نے تحقیقات کے بعدتوشہ خانہ ریفرنس دائرکیا،یوسف رضاگیلانی نے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کی، یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی۔

وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ حلف کی خلاف ورزی پرنااہلی کی سزاتاحیات ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نے مختلف عدالتوں کے حوالے پیش کردیئے تھے۔