اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 وکلا کے خلاف کارروائی کیلیے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارنے 21 وکلا کے خلاف کارروائی کیلیے نوٹس جاری کر دیا، تین رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا۔
لارجر بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں آج 12 بجے حملہ کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس لبنیٰ سلیم شامل ہیں۔
21 وکلا میں اسلام آباد بار کونسل کے رکن نصیر کیانی، تصدق انیس، عماد سعید ڈار، خالد محمود خان، احسن مجید گجر، اختر حسین، شائستہ تبسم، اسد خان، فیصل جدون، حافظ ملک، مظہر جاوید، نوید ملک، نازیہ عباسی، نصرت پروین، راجہ امجد، راجہ خرم، زاہد محمود، یونس علی، محمد عمیر، معین بازئی، اور پیر فدا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 9 فروری کو اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا نے چیف جسٹس کے چیمبر سمیت رجسٹرار برانچ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا تھا، مشتعل وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کی، کشیدہ صورت حال کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد کئی گھنٹوں تک اپنے چیمبرز میں محصور ہوگئے تھے۔