تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سےرابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ نےجہانگیرترین سے سینیٹ الیکشن سے متعلق مدد اور تعاون مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں لازمی سپورٹ کریں گے، جلد اسلام آباد آکر آپ سے ملاقات بھی ہوگی۔
خیال رہے کہ حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پر مقابلہ متوقع ہے۔