پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو سینیٹ انتخابات متنازع بنانے اور دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ حکومت کو اپنے ارکان پراعتماد ہے تو چور دروازے سے کیوں آنا چاہتی ہے؟ سامنے آئے اور جمہوری مقابلہ کرے، سپریم کورٹ میں ریفرنس پی ٹی آئی کا اپنے ارکان پر عدم اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہرادارے کو متنازع بنا رہے ہیں، کبھی الیکشن کمیشن ، کبھی سپریم کورٹ کے کندھے پررکھ کر بندوق چلانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کارکنوں سے کہا کہ اپنی تیاری پکڑیں مارچ میں مارچ ہوگا۔