سی پیک کی کامیاب تکمیل سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ
سی پیک کی کامیاب تکمیل سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا۔
آئی ایس پی آر  کے مطابق  آرمی چیف نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر چینی تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے چین کی جانب سے عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان سے تعاوَن وحمایت کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔