پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا، پی ڈی ایم ذرائع
پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا، پی ڈی ایم ذرائع

سینیٹ انتخابات‘ پنجاب سے چار امیدواران کے بلا مقابلہ منتخب ہونیکا امکان

لاہور: سینیٹ (ایوان بالا) انتخابات میں پنجاب سے خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستوں پر بلا مقابلہ فیصلے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی زرقا تیمور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی بلا مقابلہ منتخب ہو سکتی ہیں۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ بھی بلا مقابلہ منتخب ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جب تک امیدواران کی حتمی فہرست جاری نہیں ہو جاتی ہے اس وقت تک بلا مقابلہ کسی کی بھی جیت کو حتمی نہیں کہا جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست 25 فروری 2021 کو جاری کرے گا۔
سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران پر اعتراضات لاہور ہائی کورٹ میں دائر کیے جا سکتے ہیں۔