محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں دفتری اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم کے ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہ کریں۔
اعلامیے کے مطابق دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ درجہ چہارم اور ڈرائیورز دوران ڈیوٹی موبائل فون، سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔