ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا۔فائل فوٹو
ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا۔فائل فوٹو

سکھر‘ سی ٹی ڈی کی کارروائی رینجرز پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

سکھر سی ٹی ڈی سکھر کی دہشتگردوں کے خلاف دوسری بڑی کاروائی بارودی مواد سمیت دیگر ہتھیار برآمد, گرفتار دہشتگرد کراچی میں رینجرز پر حملے سمیت متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا جبکہ پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کا بھی ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرلیا۔
سی ٹی ڈی سکھر کے ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام دہشتگردوں کی کاروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے مختلف زاویوں سے تعاقب جاری رکھے ہوئے تھے اس دوران خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی ٹیم نے کاروائی کے دوران قوم پرست کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اصغر حسین کھوکھر کو گرفتار کر کے دہشتگرد کاروائی کیلئے لے جایا جانے والا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
دوران ابتدائی تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے جبکہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں چائنہ کمپنی میں نوکری کے بہانے دہشتگردی کے منصوبوں میں شریک رہا اور 9 جون 2020 کو قائد آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب رینجرز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے جس میں رینجرز اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا اسکے علاوہ دہشتگردوں اصغر شاہ ,سجاد شاہ, حنیف عرف بادشاہ بلو, ارسلان شاہ, دریا خان ناریجو اور ممتاز سومرو کے ہمراہ بارودی مواد کی نقل و حرکت سمیت دیگر دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔