جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو
جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو

کیا آپ نے سانپ کے منہ میں دانت دیکھے تھے؟۔جج کا حلیم عادل شیخ سے استفسار

انسداددہشت گردی عدالت نے حلیم عاد ل شیخ اور دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاگیا ۔

حلیم عادل شیخ اور دیگر شریک ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرے کمرے میں منصوبے کے تحت سانپ چھوڑا گیا ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ نے سانپ کے منہ میں دانت دیکھے تھے ؟۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، جج نے ریمارکس دیے کہ آپ سیاسی بیان باہر جا کر دیجیے گا یہاں نہیں ، آپ کو جیل بھیج رہے ہیں وہاں آ پ محفوظ رہیں گے ۔

انسداد دہشتگردی نے حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے اور ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری کو دلائل طلب کر لیے ہیں ۔