فائل فوٹو
فائل فوٹو

روحانی نسخے اور مشکلات کا حل

رزق میں ترقی کیلیے
رزق میں ترقی کیلئے نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر پھر 119 مرتبہ ’’یا لطیف‘‘ پڑھے۔ پھر 119 مرتبہ سورۃ الذاریات کی آیت نمبر 58 پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے روزی کا سبب پیدا فرمائے گا۔
رزق میں فراوانی
رزق میں زیادتی و فراوانی کیلئے نماز فجر کے بعد اول دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر سو مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھے۔ اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو رزق میں فراوانی ہو جائے گی۔
دشمنوں سے نجات
دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے فجر کی نماز اور عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور اپنے سینے پر پھونک ماریں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمنوں کے شر سے حفاظت رہے گی۔