قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔
این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں شدید بے نظمی، 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی
عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کی جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔