ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ

روز مرّہ استعمال کی جانے والی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چکن 20 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جبکہ گھی 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب دال ماش 4 روپے 64 پیسے، دال چنا 3 روپے 46 پیسے، دال مونگ 2 روپے اور دال مسور ایک روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اوسطاً 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔