ڈیلیٹ کیا گیا ٹویٹ کچھ منٹس کے اندر واپس لایا جا سکے گا۔فائل فوٹو
 ڈیلیٹ کیا گیا ٹویٹ کچھ منٹس کے اندر واپس لایا جا سکے گا۔فائل فوٹو

ٹویٹر نے آڈیو کلپس بطور میسج بھیجنے کی سہولت شروع کردی

سان فرانسسكو: گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آڈیو کلپس کو براہِ راست پیغامات (ڈؑی ایم) کی صورت میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اب برازیل، بھارت اور جاپان میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔
اس طرح وائس ریکارڈنگ کو براہ راست ٹویٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور ٹیکسٹ کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی فارورڈ کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال جون میں بھی اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی لیکن پھر یہ سلسلہ موقوف ہوگیا۔
لیکن اب براہِ راست پیغامات کی صورت میں وائس کلپ بھیجنا بالکل مختلف بات ہے۔ ایک جانب تو لوگ مشہور شخصیات کے پیغام ان کی آواز میں سن سکیں گے اور بصارت کےمسئلے کے شکار افراد اب ان پیغامات کو بھی سن سکیں گے۔
اگرچہ ٹویٹر نے گزشتہ برس ہی اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اب ان میں آڈیو ڈی ایم کا اضافہ کیا جاسکے گا۔ پھر حال ہی میں ٹویٹر جیسی ایک آڈیو ایپ ’کلب ہاؤس‘ بھی غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی ہے اور شاید ٹویٹر نےاس سے متاثر ہوکر اپنا نیا آپشن پیش کیا ہے۔ پھر وائس میسج بھیجنا بہت آسان اور قابلِ عمل بھی ہے۔
دوسری جانب مختلف برانڈ اور کمپنیاں ٹویٹر پر اپنے اعلانات بھی کرسکیں گی جن میں عوام کی رہنمائی کے لیے عام صارفین کے لیے معلومات بھی شامل ہیں۔
تاہم اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ آڈیو کلپ زیادہ سے زیادہ 140 سیکنڈ کا ہی ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سہولت جلد اینڈروئڈ اور دیگر خطوں کے لیے بھی پیش کی جائے گی۔