الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی

انتخابی عملہ پولنگ ختم ہونے کے13 گھنٹے بعد آر او کے پاس پہنچا، شاہد خاقان

شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا مقدمہ پاکستان کےعوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ جب تک ووٹ چوری ہو گااورآر او اغوا ہوں گے تب تک یہ ملک نہیں چل سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتےہوئے سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ کل پاکستان میں ضمنی انتخابات میں صوبائی نشستوں پرن لیگ واضح اکثریت سے جیتی ہے۔ ڈسکہ میں بدقسمتی سے بدترین دھاندلی ہوئی اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ ڈسکہ میں پی ٹی آئی کے مشیر،معاون خصوصی اور وزرا اسلحہ کے ساتھ پورا دن گھومتے رہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔
انتخابی عمل سے متعلق انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نےریٹرنگ افسرسےاضافی ٹائم مانگا تھا لیکن نہیں دیا گیا۔ریٹرنگ افسر شدید دباؤ میں تھے۔ آر او آفس سے تقریبا 20 کلومیٹردور 20 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ نہیں آیا اور70 کلومیٹر دور پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ پہنچا دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق 20 پولنگ اسٹیشنوں پر سویلین لوگ آئے اور پرائیوٹ گاڑیوں میں عملے کو لے گئے،ان پرائیویٹ لوگوں کا تعلق زمینی مخلوق سے نہیں ہے۔ الیکشن کا عملہ پولنگ ختم ہونے کے13 گھنٹے بعد آر او کے پاس پہنچا۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اوپر سے نیچے تک ساری انتظامی مشینری مفلوج ہے۔چیف سیکریٹری بےبس ہے، آئین بے بس ہے، انتظامیہ بے بس ہے۔آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔