وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ این اے 75 ڈسکہ میں فائرنگ کا واقعہ ثبوت ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اورغنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگی جھتوں نے پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنا کرووٹ کی عزت کو تار تار کیا، پی ٹی آئی انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خریدوفروخت اورپیسےکی سیاست کاتسلسل چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔