میں نے آراوکو بتا دیاہے، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ کوئی مسئلہ نہیں۔فائل فوٹو
میں نے آراوکو بتا دیاہے، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ کوئی مسئلہ نہیں۔فائل فوٹو

 این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں دھندلی کی ویڈیو سامنے آ گئی

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں دھندلی کی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں ایک پریزائڈنگ افسر یہ دعوی ٰکر رہا ہے کہ انہیں کچھ لوگوں نے آ کر ہدایت دی کہ وہ واپسی پر الیکشن کمیشن کی نہیں بلکہ ان کی پرائیویٹ گاڑی میں جائیں گے لیکن اب ایک اور پریزائڈنگ افسر کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ صاف صاف بتا رہے ہیں کہ کس طرح ان سے نتیجہ تبدیل کروانے کیلیے رابطہ کیا گیالیکن انہوں نے فوری طور پر ریٹرنگ افسر کو اس سے آگاہ کر دیا ۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وہ ویڈیو شیئر کی جس میں موجود شخص اپنا تعارف تصدق حسین کے نام سے کرواتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہ اس وق پولنگ اسٹیشن نمبر 346 پر پریزائنڈنگ افسرکی ڈیوٹی سرانجام دے رہاہے۔ان کا کہناتھا کہ ایک گھنٹہ پہلے دو ملازم آئے اور کہنے لگے کہ واپسی پر رزلٹ لے کر ہماری پرائیویٹ گاڑی میں جانا ہے جو الیکشن کمیشن نے آپ کو گاڑی دی ہے اس میں نہیں جانا بلکہ ہمارے اسد نامی بندے کے ساتھ جانا ہے ،وہ کہہ رہے تھے کہ میں اسپیشل برانچ سے ہوں ، اس نے نہ تو ماسک اتارا اور نہ ہی کوئی اپنا کارڈ دکھایا ،مجھ سے کہنے لگا کہ آپ نے واپسی پر رزلٹ میری گاڑی پر واپس لے جانا ہے ، مجھے خدشہ ہے کہ وہ مجھ سے رزلٹ تبدیل کرروائیں گے اوراگر میں نہیں کروں گا تو وہ مجھے دھمکائیں گے ۔

تصدق حسین کا کہناتھا کہ الیکشن کا طریقہ یہ ہے کہ جس گاڑی میں ہم آئیں اسی گاڑی میں نتیجہ لے کر جائیں گے اور ریٹرنگ افسرکے حوالے کرنا ہے،اس کے بعد ہم فارغ ہے ، وہ گاڑی ہمیں الیکشن نے فراہم کی ہوئی ہے ،میں نے آراوکو بتا دیاہے، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہم آپ کے ساتھ رابطہ کر لیتے ہیں۔