نامور صحافی مہر بخاری ہم نیوز کا حصہ بن گئیں

مہربخاری کرنٹ افیئرزکےپروگرام میں بطور اینکرپرسن فرائض سرانجام دیں گی۔

               
February 21, 2021 · قومی
مہربخاری ہیلری کلنٹن سمیت نامورشخصیات کاانٹرویوکرچکی ہیں۔فائل فوٹو

مہربخاری ہیلری کلنٹن سمیت نامورشخصیات کاانٹرویوکرچکی ہیں۔فائل فوٹو

نامورصحافی اوراینکرپرسن مہربخاری نے ڈان نیوز کو خیرباد کہہ دیا ، مہر بخاری نجی ٹی وی ہم نیوز کا حصہ بن گئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مہربخاری بہت جلدہم نیوزکی اسکرین پرنظرآئیں گی،مہربخاری کرنٹ افیئرزکےپروگرام میں بطوراینکرپرسن فرائض سرانجام دیں گی۔

مہربخاری دودہائیوں سے صحافتی میدان میں نمایاں ہیں،مہربخاری پاکستان کے ٹاپ نیوزچینلزکےساتھ وابستہ رہ چکی ہیں،اینکرپرسن مختلف بین الاقوامی فورمزپرپاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، مہربخاری ہیلری کلنٹن سمیت نامورشخصیات کاانٹرویوکرچکی ہیں، اینکر پرسن نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کاانٹرویوبھی کیا۔