الیکشن کمیشن کی پریس ریلیزسلیکٹڈ کے خلاف کھلی ایف آئی آر ہے۔نواز شریف

گھناﺅنے کھیل میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ سابق وزیر اعظم

               
February 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
ان افسران کی موجودگی میں غلط ڈیٹا انٹری کی گئی۔فائل فوٹو

ان افسران کی موجودگی میں غلط ڈیٹا انٹری کی گئی۔فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیزسلیکٹڈ،سلیکٹرز کے خلاف کھلی ایف آئی آر ہے،گھناﺅنے کھیل میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ڈسکہ میں پریذائیڈنگ افسروں کے دھندمیں غائب ہونے اورمخصوص پولنگ سٹیشنوں میں 30 فیصدکے بجائے 90 فیصدمعجزاتی ٹرن آﺅٹ کوقوم اسی طرح مستردکرتی ہے جیسے 2018انتخابات میں آر ٹی ایس کے بیٹھ جانے کومسترد کیا۔