سینیٹ انتخابات کیلیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کی جانب سے جمع کروائے گئے کا غذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر کی جانب سے منظور کیے گئے تھے جس کے خلاف غلام مصطفیٰ نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی ، الیکشن ٹریبونل نے اپیل منظور کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑ و کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں اور ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے ۔سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل کا کہناتھا کہ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پورا نہیں اترتے ۔
غلام مصطفی نے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل میں اعتراض اٹھایا تھا کہ ان کے اوپر یہ الزام تھا کہ ان کے اثاثے بہت زیادہ ہیں اور انہوں نے اثاثے چھپائے ہیں ، ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلیے 16 سالہ تعلیم اور 20 سالہ تجربہ درکار ہے ، سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلیے پورا نہیں اترتے ۔سیف اللہ ابڑو نے موقف اختیار کیا کہ وہ انجینئرنگ کی ڈگری رکھتے ہیں اور ان کو تجربہ بھی حاصل ہے۔