پشاور میں مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکے تھانہ سربند کی حدود میں فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں شوہر، دو بیویاں، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3خواتین بھی شامل ہیں ،سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،پولیس کاکہناہے کہ قتل کی وجہ مکان کا تنازع ہے،فائرنگ بھتیجے نے کی۔