غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو
غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو

سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل کیس ۔ مرتضیٰ جاوید عباسی سے مزیدشواہد طلب

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کیس میں مرتضیٰ جاوید عباسی سے مزیدشواہد طلب کرلیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیواسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی،مرتضیٰ جاویدعباسی اوران کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

مرتضیٰ جاویدنے الیکشن کمیشن سے ویڈیوکی ایف آئی اے سے تحقیقات کامطالبہ کردیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزارسے مزیدشواہد طلب کرلیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگرمزیدشواہددیناچاہتے ہیں توجمع کرادیں،شواہدکاجائزہ لےکرضرورت کے مطابق کارروائی کریں گے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ویڈیومیں جتنے بھی لوگ بیٹھے ہیں وہ سب ارکان اسمبلی ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ویڈیومیں نظرآنیوالے کچھ لوگوں نے بعدمیں بیانات بھی دیئے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ویڈیوکے بعدخیبرپختونخواکے ارکان اسمبلی کوبرابھلاکہاجارہاہے،چاہتے ہیں انکوائری اورذمے داران کیخلاف کارروائی ہو،مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ پرویزخٹک اوراسدقیصراس معاملے میں ملوث تھے،ایک جماعت نے اپنے ارکان کوپیسے دیے تووہ ہارس ٹریڈنگ ہے،ویڈیومیں نظرآنیوالے 2 ایم پی اے بیان دینے کیلئے تیارنہیں۔

ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ یہاں پرکوئی بھی اپنی شکست ماننے کوتیارنہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ابھی اس کیس کواوپن رکھیں گے،جلدفیصلہ کریں گے نوٹس جاری کرنے ہیں یانہیں،کیس کی مزیدسماعت اب سینیٹ الیکشن کے بعدہوگی۔

الطاف ابراہیم نے کہاکہ الیکشن میں جوجماعت ہارجائے دھاندلی کاالزام لگادیاجاتاہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اتنی میچورہوجائیں کہ ہرفیصلہ قبول کریں،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ویڈیواسکینڈل میں شواہدجمع کرانے کیلئے ن لیگ کومزیدمہلت دیدی اور کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔