الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ کیلیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کیخلاف اپیل پرالیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کونوٹس جاری کردیے،الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ کیلیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی، قادر خان نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائرکی ۔قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی پیش ہوئے، رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیاکہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا،الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دیدیا۔