فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان مین گاڑی پر فائرنگ ۔4سماجی کارکن خواتین جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار8 افراد کو اغوا کرکےلے گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی اوکی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں،لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے۔

 ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔