پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی امیدوارنے انتخابی نتائج چیلنج کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبراورووٹوں کی تفصیل میں ردوبدل کی،فارم 46 کی ایک کے بجائے 2 تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی گئیں۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر1500 بیلٹ پیپرغائب پائے گئے،پولنگ اسٹیشن نمبر 41 میں 1200 بیلٹ پیپرجاری ہوئے اور483 ووٹ کاسٹ ہوئے،717 کے بجائے 1317 بیلٹ پیپرآراوکوواپس کیے گئے۔
درخواست میں مزید کیا گیاکہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1800 بیلٹ پیپرجاری ہوئے اور2400 ووٹ کاسٹ ہوئے،درخواست گزارکاکہنا ہے کہ 40 فیصدپولنگ اسٹیشنزپربدانتظامی اوربے قاعدگیاں سامنے آئیں۔