ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، نیب
ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، نیب

الیکشن ٹریبونل نے رئوف صدیقی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار دیدیا

الیکشن ٹریبونل نے ایم کیوایم کے رئوف صدیقی اورخضرزیدی کی اپیلیں مستردکردیں اورریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں سینیٹ کیلیے نااہل قراردیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواستیں دائر کررکھی تھی، رﺅف صدیقی اورخضرزیدی اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے۔

ریٹرننگ افسرنے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ روَف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھی ہے لیکن2 سال والی ڈگری ہے،الیکشن ٹریبونل نے آراو کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں کے اپیلیں مسترد کردیں اور سینیٹ الیکشن کیلیے نااہل قرار دے دیا۔