سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو
سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

اسٹیبلشمنٹ مکمل غیر جانبدار ہے۔ یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل غیر جانبدار ہے،جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں ،رابطہ ہوا نہ ہی ملاقات ہوئی ،جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں انہیں کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھ پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں ،میں نے اراکین کی عزت کرانی ہے،پی ڈی ایم کے تمام قائدین کا حمایت کرنے پر مشکور ہوں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اپوزیشن کے 42اراکین نے تعلقات کی بنیاد پر ووٹ دیے تھے،پی ڈی ایم نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، میں پی ڈی ایم کی ترجمانی کروں گا،یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ مجھے پہلے بھی متفقہ وزیراعظم منتخب کیا تھا،مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کیلئے مجھے کامیاب کرایا تھا، پی ڈی ایم کے تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا۔