ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے رد الفساد کے چار سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم کو خوشخبری سنائی کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر بھر پور ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان 23 مارچ آ رہی ہے اور اس موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ،مسلح افواج اس میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گی اور امن کا یہ سفر کامیابی سے جاری رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پنجاب میں 34 ہزارسے زائدانٹیلی جنس بیسڈآپریشن ہوئے، بہت سے دہشتگردنیٹ ورکس کوختم کیاگیا، گوادرمیں ہوٹل پرحملے کوناکام بنایاگیا، رد الفساد کامقصد پرامن پاکستان تھا، جس میں عوام کا ریاست پر اعتماد بحال ہو اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے ، اسی کے ساتھ یہ کہنا بھی بے جا نہ ہو گا کہ ردالفساد کا بنیاد ی محور عوام ہیں ، مسلح افواج دہشتگردی کے ساتھ جنگ کر رہی تھیں ،اسی مناسبت سے ہر پاکستانی نہ صرف اس آپریشن کا حصہ ہے بلکہ ہر پاکستانی رد الفساد کا سپاہی ہے۔